تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

اداکارہ عینی جعفری کی بیٹے کے ہمراہ خوبصورت تصاویر وائرل

پاکستان کی مشہور اداکارہ عینی جعفری نے شوہر اور بیٹے کے ہمراہ لی گئی تصاویر شیئر کردیں۔

سنہ 2010 میں کیریئر کا آغاز کرنے والی خوبصورت اداکارہ عینی جعفری نے اپنے شوہر فارس رحمان اور بیٹے کے ہمراہ خوبصورت تصاویر شیئر کردیں۔

تصاویر میں اداکارہ اپنے بیٹے کو آغوش میں لیے ممتا بھری نگاہوں سے دیکھ رہی ہیں جب کہ ایک اور تصویر ان کا بیٹا اپنے والد فارس رحمان کی گود میں ساحل کنارے کھڑا ہے۔

کسی تصویر عینی جعفری اپنے خاوند سے پھولوں کا گلدستہ وصول کررہی ہیں تو کسی تصویر میں شوہر اور دوستوں کے ہمراہ کھڑی ہیں۔

خیال رہے کہ خوبصورت اداکارہ پاکستانی فلموں میں ہوں شاہد آفریدی اور بالو ماہی میں بھی اہم کردار ادا کرچکی ہیں، اس کے علاوہ عینی نے نجی ٹیلی ویژن کے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاکر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

 

اداکارہ 2014 میں کاروباری شخصیت فارس رحمان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، فارس اور عینی کا ایک بیٹا بھی ہے.

Comments

- Advertisement -