لاہور : معروف اداکارہ ثانیہ شمشاد نے آسٹریلیا میں مختلف سیاحتی مقامات پر لطف اندوز ہونے کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کردی
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ثانیہ شمشاد نے سماجی رابطے ویب سائٹ پر آسٹریلیا میں مختلف سیاحی مقامات پر سیر سپاٹے کرنے کی تصاویر شیئر کیں ہیں۔
پاکستانی اداکارہ نے رواں سال آسڑیلیا میں مقیم بزنس مین ہدایت سعید سے شادی کی تھی اور اب خود بھی آسٹریلیا میں مقیم ہیں۔
سنہ 2011 میں ڈرامہ سیریل ’تیرے پہلومیں ‘ سے اداکاری کے سفر کا آغاز کرنے والی ثانیہ شمشاد نے کم وقت میں مقبولیت حاصل کی، ثانیہ شمشاد اداکاری کے علاوہ میزبانی کے فرائض بھی انجام دے چکی ہیں۔
انہوں نے کافی ڈرامہ سیریلز میں سپورٹنگ کے علاوہ مرکزی کردار بھی ادا کیے جبکہ ڈرامہ سیریل ’صدقے تمہارے‘ میں ان کا کردار بہت پسند کیا گیا۔
ثانیہ کے قابل ذکر ڈراموں میں پیا نام کا دیا، اسیر زادی، کیسی عورت ہوں میں ، نور بی بی، دوسرا چہرہ، اگر تم نہ ہوتی، ایک بوند زندگی اور دیگر شامل ہیں۔