پیر, نومبر 25, 2024
اشتہار

ریشم اور سونے سے تیار کردہ قرآن کریم عوام کی زیارت کیلئے پیش

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: افغانستان میں ریشم اور سونے سے تیار کردہ قرآن کریم عوام کی زیارت کے لیے پیش کردیا گیا، قرآن کا وزن 8.6 کلو گرام ہے۔

تفصیلا کے مطابق افغان خطاطی کے ماہرین کی جانب سے دو برسوں میں ریشم کے کپڑے اور سونے کے پاﺅڈر سے تحریر کردہ قرآنِ کریم کو ماہ رمضان کی مناسبت سے عوام کی زیارت کے لیے پیش کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں اپنی نوعیت کے انوکھے ترین نسخوں میں شامل اس شہہ پارے کی فیروز کوہ انسٹیٹیوٹ میں نمائش کی جا رہی ہے۔

- Advertisement -

قران کریم منصوبے کو عمل پذیر دینے والے ماہر محمد تمیم صاحب زادے اس حوالے سے اپنے اعلان میں کہا کہ قرآن کریم کے ریشم سے بنے صفحات پرخاص کرنا کام ایک کٹھن لیکن پر ذوق عمل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قرآن کریم کے ہر صفحے پر تذہیب کام کی تیاری میں ایک ہفتہ لگا ہے، اس کا وزن 8.6 کلوگرام ہے اور اس کے صفحات کی تعداد 610 ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس میں استعمال کردہ آرائش و زیبائش کا تعلق انیسویں صدی کے کام سے ہے۔ قرآن کریم کی تیاری پر 305 میٹر ریشم کا کپڑا استعمال کیا گیا۔

ترکی میں حضورﷺ کے جبہ مبارک کی زیارت جاری

ماہرین کے مطابق قرآنِ کریم کے ریشم سے بنے صفحات پر کام ایک کٹھن مرحلہ تھا مگر مستقل محنت سے منصوبہ ساز اپنے انوکھے خیال کو پایہ تکمیل تک پہچانے میں کامیاب ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں