تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ؛ استاد گھوڑا خرید کر اسکول پہنچ گیا

پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور قوتِ خرید میں کمی کے باعث استاد نے اسکول آنے جانے کے لیے گھوڑا ‏خرید لیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور مہنگائی نے عوام کی کمر ‏توڑ کر رکھ دی ہے، دیگر ممالک کی طرح یہ حال لبنان کا بھی ہے جہاں پیٹرول کا بحران اور قیمتیں متوسط طبقے ‏کی پہنچ سے دور ہو گیا ہے۔

مہنگائی کی صورتحال میں تدریس سے وابستہ استاد نے اسکول آمدورفت کے لیے گھوڑا خرید لیا ہے۔ ملک میں ‏پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور بحران کی وجہ سے اساتذہ اور عملے اسکولز نہیں پہنچ پا رہا۔

سکینڈری ایجوکیشن ایسوسی ایشن نے اساتذہ کی پریشانیوں اور دیگر شعبوں کی طرح تعلیمی شعبے کو درپیش ‏مشکلات کے حل تک تدریس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ان مشکل حالات میں ٹیچرز اور عملے کا تعلیمی اداروں تک پہنچنا انتہائی دشوار ہو ‏گیا ہے جس کے سدباب کے لیے حکومت کو اقدامات کرنا ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -