جمعرات, اکتوبر 3, 2024
اشتہار

کرکٹر نہ بن سکے تو کیا ہوا، امپائر بن کر لاکھوں کمائیں! طریقہ جانیں

اشتہار

حیرت انگیز

کرکٹ دنیا کے مقبول ترین کھیلوں میں سے ایک ہے اور اس سے وابستہ کھلاڑی بڑا معاوضہ حاصل کرتے ہیں جو پرکشش جاب ہے۔

آج کے نوجوانوں کی بڑی تعداد کا آئیڈل کوئی نہ کوئی کرکٹر ہوگا اور یہ بات اس کھیل کی مقبولیت کا گواہ ہے۔ کھلاڑیوں کی شہرت اور پیسہ دیکھ کر ہر نوجوان کرکٹر بننے کا خواب آنکھوں میں سجاتا ہے لیکن ہر کسی کو تعبیر نہیں ملتی کیونکہ ٹیم میں صرف 11 کھلاڑی ہی کھیلتے ہیں۔

کسی بھی کرکٹ میچ میں میدان میں کھلاڑیوں کے ساتھ امپائر کی موجودگی بھی ضروری ہے۔ اس لیے اگر کوئی کرکٹر نہیں بن سکتا تو مایوس نہ ہو، وہ امپائر بن کر بھی اپنا خواب پورا اور لاکھوں روپے کما سکتا ہے۔

- Advertisement -

آئی سی سی امپائرز کی پرکشش تنخواہ:

بین الاقوامی کرکٹ امپائرز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) سے منظور شدہ میچوں میں امپائرنگ کرتے ہیں تو وہ اپنے ملک میں امپائرنگ کرنے سے زیادہ تنخواہ حاصل کرتے ہیں۔

اعلیٰ سطح کے آئی سی سی امپائرز سالانہ لگ بھگ پونے دو کروڑ روپے سے ساڑھے کروڑ روپے (پاکستانی کرنسی) تک مل سکتے ہیں۔ اس میں میچ فیس، ریٹینر فیس سمیت دیگر الاؤنسز بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ امپائرز کی اسپانسر شپ سے اضافی آمدنی سونے پر سہاگہ ہوسکتی ہے۔

کرکٹ میں امپائرز کی اہمیت:

کرکٹ میدان میں کھلاڑی کھیلتے ہیں لیکن وہ میدان میں موجود دو اہم شخصیات کے اشاروں کی محتاج ہوتی ہے کیونکہ ان کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے۔

گراؤنڈ امپائر اور آف فیلڈ تھرڈ امپائر ہوتے ہیں جو ٹیموں کی طرف سے چیلنج کیے گئے فیصلوں کا جائزہ لیتے ہیں۔ تھرڈ امپائرز بھی گراؤنڈ امپائرز کے حوالے کیے گئے ان فیصلوں پر فیصلہ کرتے ہیں، جن کی گراؤنڈ پر تصدیق نہیں کی جا سکتی۔

اگرچہ امپائر کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے لیکن بعض اوقات غلطیاں ہو جاتی ہیں۔ نئے قوانین میں فیلڈنگ کپتان اور بلے باز کو امپائرز کے فیصلوں کو چیلنج کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

:کرکٹ امپائر بننے کی صلاحیت

امپائر بننے کے لیے ضروری نہیں کہ آپ پہلے کرکٹ کھیل چکے ہوں۔ لیکن یہ ضروری ہے کہ آپ کو کرکٹ اور اس کے قوانین کے بارے میں مکمل علم ہو۔ اس کے علاوہ بے ساختہ فیصلہ کرنے کی صلاحیت، بہترین مواصلات کی مہارت اور جسمانی طور پر تندرست ہو کیونکہ امپائر کو پورے میچ کے دوران کھڑا رہنا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ کی بینائی یعنی دیکھنے کی صلاحیت بھی اچھی ہونی چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں