12.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

جرمن شہری بننا اب انتہائی آسان ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

جرمن حکومت نے آج ایک نیا قانون متعارف کرایا ہے جس کی منظوری کے بعد اب غیر ملکیوں کا جرمنی کی شہریت لینا مزید آسان ہو جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن کی پارلیمان نے شہریت کے نئے قانون کو منظوری کے لیے پیش کیا گیا ہے جس میں جرمنی کی شہریت کے حصول کے لیے کم سے کم قیام کی مدت 8 سال سے کم کرکے 5 سال کر دی گئی ہے جب کہ اس قانون کے بعد دہری شہریت کے حامل تارکین وطن بھی جرمن کی شہریت کے اہل ہوں گے۔

یہ مسودہ قانون جرمن کی پارلیمان میں خاتون وزیر داخلہ نینسی فائزر کی طرف سے پیش کیا گیا جس کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظوری ہونا باقی ہے۔

- Advertisement -

مجوزہ مسودے کے مطابق جو لوگ بہتر انضمام اور جرمن زبان میں اعلیٰ مہارت کا مظاہرہ کریں گے، وہ صرف تین سال کے بعد شہریت حاصل کر سکیں گے جب کہ اس نئے قانون کے تحت اصولی طور پر دوہری شہریت رکھنا بھی ممکن ہو جائے گا۔

تاہم وہ افراد جنہیں ملکی سالمیت مخالف یا نسل پرستانہ جرائم میں سزا مل چکی ہو ان کو جرمن شہریت نہیں دی جائے گی۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نینسی فائزر کا کہنا تھا کہ ہم دنیا کے بہترین ذہنوں کو اپنے ملک لانا چاہتے ہیں اور اس حوالے سے عالمی مقابلہ سخت ہے۔

واضح رہے کہ جرمنی کو ہنرمند تارکین وطن کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے جرمن شہریت حاصل کرنے کے قوانین کو دوسرے ممالک کی نسبت سخت قرار دیا جاتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ جرمن حکومت شہریت اور ویزہ حاصل کرنے کے قوانین کو نرم بنانا چاہتی ہے تاکہ یہ ملک ہنرمند تارکین وطن کے لیے پرکشش بن سکے۔ اس نئے قانون کے تحت دُہری شہریت رکھنے کا راستہ بھی کھل جائے گا۔

دُہری شہریت کا حق ابھی تک یورپی یونین اور سوئس شہریوں تک ہی محدود رکھا گیا تھا جبکہ اس حوالے سے چند ایک ممالک کو استثنیٰ دیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں