ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

گائے کے دودھ کے بجائے مکھیوں کی چربی سے کیک بنانے کا کامیاب تجربہ

اشتہار

حیرت انگیز

برسلز: بلیجیئم کے تحقیقی ماہرین نے مکھیوں اور حشرات کی چربی سے مکھن بنانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق بلیجیئم کے ماہرین نے جو مکھن تیار کیا اُس میں گائے کے دودھ کے بجائے مکھیوں اور دیگر حشرات کی چربی استعمال کی گئی۔

ماہرین کے مطابق تیار کیا جانے والا مکھن دوسرے سے مشترک تو نہیں البتہ مستقبل میں اسے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

بیلجیئم کے ماہرین کا کہنا تھا کہ وہ اس تجربے کے دوران یہ دیکھنا چاہتے تھے کہ کرہ ارض پر پائے جانے والے چھوٹے سے چھوٹے جاندار میں کیا کیا خصوصیات پائی جاتی ہیں اور حشرات کے جسم کی چربی کا استعمال کیسے کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: لال بیگوں کے آٹے سے پروٹین بھری ڈبل روٹی انسانی خوراک کے لیے تیار

ماہرین کے مطابق انہوں نے تجربے کے دوران بہت ہزاروں مکھیوں اور حشرات کی چربی کو حاصل کر کے مکھن تیار کیا اور اسے چکھا بھی جس کا ذائقہ برا نہیں تھا۔

طبی ماہرین نے اس تجربے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’فضائی آلودگی سبزے اور پانی کو متاثر کررہی ہے، عام طور پر گائے کی خوراک یہی دونوں چیزیں ہیں اور دونوں میں ہی میتھین گیس کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق انہوں نے مکھیوں کے لاروے کو پکڑ کر اس کی چکنائی حاصل کی اور مکھن تیار کیا جس کے بعد اس سے کیک بھی تیار کیے گئے۔

ماہرین کے مطابق کیک کی تیاری میں تین چوتھائی عام مکھن جبکہ ایک چوتھائی مکھیوں اور دیگر حشرات کی چربی سے تیار کیا جانے والا مکھن شامل کیا گیا۔

ماہرین نے اس کیک کو تجربے میں شریک افراد کو بھی کھلایا جن میں سے کچھ کو ذائقہ پسند نہ آیا۔

یہ بھی پڑھیں: انسانی ’دل اور گردے‘ کے کیک کی فروخت

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ’بیلجیئم یورپ کا ایسا ملک ہے جہاں کے ویفلز دنیا بھر میں مشہور ہیں، اب انہیں ماحول دوست بنانے کے لیے یہی مکھن استعمال کیا جائے گا، علاوہ ازیں کیک اور بسکٹ بھی اس کی مدد سے تیار کیے جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں