اشتہار

مسافر طیارے پر شہد کی مکھیوں نے حملہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکہ کے ہوائی اڈے پر شہد کی مکھیوں نے مسافروں اور عملے کو مشکل میں ڈال دیا، صورتحال کے پیش نظر پرواز چار گھنٹے تک تاخیر کا شکار رہی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹن سے اٹلانٹا جانے والی پرواز کے مسافروں کو یہ صورتحال اس وقت پیش آئی جب شہد کی مکھیوں کے ایک جھنڈ نے طیارے کے ونگ پر حملہ کردیا اور مسافروں کو سوار ہونے سے روک دیا،

صورتحال کے پیش نظر پرواز چار گھنٹے تک تاخیر کا شکار رہی، مذکورہ پرواز کو ٹیکساس کے دارالحکومت آسٹن سے تقریباً ساڑھے بارہ بجے روانہ ہونا تھا جو شام ساڑھے چار بجے تک ٹیک آف نہیں کرسکی تھی۔

- Advertisement -

اس دوران ایک ٹویٹر صارف نے بتایا کہ مکھیوں کی وجہ سے مسافروں کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ٹوئٹر پیغام میں صارف نے بتایا کہ پرواز میں تاخیر ہوگئی ہے کیونکہ شہد کی مکھیاں جہاز کی ونگ پر جمع ہو گئی تھی۔

اس حوالے سے فلائٹ کے کپتان نے مسافروں کو درپیش مشکل پر ان سے معافی مانگی اور بتایا کہ انہیں ونگ سے شہد کی مکھیوں کو صاف کرنے کے لیے بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں