پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

دھماکے سے ایک گھنٹہ قبل 56 چینی شہری کراچی پہنچے، ذرائع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی ایئر پورٹ کے قریب ہونے والے دھماکے سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے ایک گھنٹہ قبل 56 چینی شہری کراچی پہنچے تھے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق چین سے آنے والی دو پروازیں کراچی ایئر پورٹ اتریں، بیجنگ سے چائنا ایئر کی پرواز نے رات 9بج کر45منٹ پر کراچی لینڈ کیا۔

مذکورہ پرواز میں40سے زائد چینی شہری کراچی ایئرپورٹ پہنچے تھے، دوسری تھائی ایئر کی پرواز بھی کراچی پہنچی جس میں 16کے قریب چینی مسافر تھے۔

- Advertisement -

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک خاتون سمیت5زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمی ہونے والے4 افراد دھماکے کےمقام کے پاس موجود تھے، زخمی خاتون موٹر سائیکل پر اپنی فیملی کے ساتھ گزر رہی تھی۔

ایس ایس پی ساؤتھ ساجد سدوزئی کے مطابق کراچی دھماکے کے10زخمیوں کو جناح اسپتال لایا گیا ہے،زخمیوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ ساجد سدوزئی نے بتایا کہ دھماکے کے ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب آئل ٹینکر میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی اور کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں، جبکہ 6 افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

آئل ٹینکر میں ہونے والے دھماکے کے بعد ہر طرف دھویں کے بادل چھا گئے، دھماکا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب سگنل پر ہوا، جہاں درختوں کو بھی آگ لگ گئی۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں