اتوار, جون 30, 2024
اشتہار

رمضان سے قبل کروڑوں روپے کا مضر صحت چنا امپورٹ کر لیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی ناجائز منافع خوروں نے حفظان صحت کے اصولوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کروڑوں روپے کے مضر صحت چنا امپورٹ کر لیے۔

رمضان المبارک کی آمد قریب ہے۔ اس ماہ مبارک میں چنے کا استعمال بڑھ جاتا ہے جس کے باعث متعلقہ کاروباری افراد رمضان کے آغاز سے قبل ہی اس کا اسٹاک کرتے ہیں تاہم اطلاعات ہیں کہ ناجائز مناقع خوروں نے امسال رمضان سے قبل کروڑوں روپ کے مضر صحت چنا امپورٹ کر لیے ہیں۔

پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ ملازمین کی ملی بھگت سے چنے کے 5 کنٹینرز کلیئر کرا لیے گئے تھے اور معلوم ہوا ہے کہ ان میں سے چار کنٹینرز کو فروخت بھی کیا جا چکا ہے۔

- Advertisement -

اس حوالے سے ڈی جی پلانٹ پروٹیکشن اللہ دتہ کا کہنا ہے کہ میں چھٹی پر ہوں اور مجھے اس معاملے کے بارے میں مکمل علم نہیں ہے تاہم کلیئرنس میں ملوث تین افسران کو ایف آئی اے نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی ار کی کاپی مل گئی ہے تحقیقات کے بعد مذکورہ تینوں افسران کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی بھی کی جائے گی۔

دوسری جانب امپورٹر کا کہنا ہے کہ پانچ میں سے چار کنٹینرز فروخت ہو گئے ہیں اور ایک کنٹینر میں 24 ٹن کالا چنا لوڈ ہے۔

امپورٹر کا کہنا ہے کہ ہمارا مال اچھی کوالٹی کا ہے اور ہمارے پاس اس کی ٹیسٹ رپورٹ بھی ہے جس سے ہم ثابت کر سکتے ہیں کہ ہمارے مال میں شکایت نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں