تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

تقسیم ہند سے قبل بچھڑے دوست کرتارپور پر مل گئے

کرتارپور راہداری بچھڑے لوگوں کو ملانے کا باعث بن گئی، تقسیم ہند کے وقت بچھڑنے والے دو دوستوں کی 74 برس بعد کرتارپور راہداری پر ملاقات ہوگئی۔

وزیراعظم عمران خان کا کرتاپور راہداری کا منصوبہ سکھ برادری کی عبادت گاہ گوردوارہ صاحب تک بھارتی سکھوں کی رسائی کا باعث تو بنا ہی تھا، اب یہ راہداری بچھڑے ہوئے دوستوں کو ملانے کا باعث بھی بن گئی۔

تقیسم ہند کے وقت بہت سے لوگ اپنے رشتے داروں، دوست احباب سے جدا ہوئے پھر دوبارہ مل نہ سکے لیکن کچھ خوش نصیب ایسے بھی تھے جنہیں قسمت نے دوبارہ ملوایا، انہی افراد میں بھارت کے 94 سالہ سردار گوپال سنگھ اور پاکستان کے شہری 91 سالہ بشیر شامل ہیں۔

سنہ 1947 میں محمد بشیر 74 برس قبل پاکستان کے شہر ناروال میں آکر آباد ہوئے جب کہ ان کے دوست سردار گوپال سنگھ بھارت میں ہی رہے، دونوں نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا کہ دوبارہ ملاقات ہوگی لیکن خان صاحب کا کرتار پور راہداری منصوبہ دونوں دوستوں کی دوبارہ ملاقات کا باعث بن گیا۔

گوپال سنگھ عبادت کیلئے پاکستان پہنچے تو ان کی ملاقات اپنے پرانے دوست محمد بشیر ہوئی، دونوں کی جذباتی ملاقات نے اطراف کھڑے لوگوں کو بھی آبدیدہ کردیا۔

دونوں دوستوں کی ملاقات کی تصویر ہرجندر سنگھ نامی شخص نے سوشل میڈیا پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی، انٹرنیٹ صارفین نے تصویر کو ‘دل چھولینے’ والی تصویر قرار دیا ہے۔

سردار گوپال سنگھ نے کرتارپور راہداری کھولنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

Comments

- Advertisement -