کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ ون ڈے ورلڈ کپ شروع ہونے میں ڈیڑھ ماہ باقی ہے تاہم اس سے قبل بھارتی ٹیم میں نائب کپتانی کی جنگ شروع ہو گئی ہے۔
آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ ڈیڑھ ماہ بعد بھارت میں شروع ہو رہا ہے تاہم کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ شروع ہونے سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم میں نائب کپتانی کی جنگ شروع ہو گئی ہے اور اس جنگ کو ہوا ملی ہے بھارتی کرکٹ ٹیم میں طویل عرصے سے دور فاسٹ بولر جسپرت بمرا کی دھماکے دار واپسی سے۔
انجری سے واپسی پر جسپرت بمرا نے آئر لینڈ کے خلاف ٹی 20 مقابلے میں بھرپور ردھم سے بولنگ کی اور چار اوورز میں 24 رنز کے عوض دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ دوسری جانب ہاردک پانڈیا جو ان دنوں اپنی خراب فارم کے باعث تنقید کی زد میں ہیں ان کی کپتانی میں بھارت ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اس کے بعد اب بھارتی میڈیا میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے لیے بمرا کو روہت شرما کے نائب کے طور پرمیدان میں اتارا جا سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سنیارٹی کے لحاظ سے بھی جسپریت بمرا، آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سے آگے ہیں اور انہوں نے گزشتہ سال ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی بھی کی تھی۔
سنجے منجریکر کس بھارتی کھلاڑی کے لیے فکر مند ہیں؟
بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز میں 2-3 سے عبرتناک شکست کو کے بعد آئر لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے کپتانی سے ہٹا دیا گیا تھا اور دورہ آئرلینڈ کے لیے بھارتی ٹیم میں انجری کے باعث ایک سال بعد واپسی کرنے والے جسپریت بمراہ کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی جس کے پہلے میچ میں بھارت نے ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت دو رنز سے کامیابی حاصل کی۔