بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا خان سے بھکاری نے انوکھا مطالبہ کردیا، جس پر اداکارہ چونک گئیں۔
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ معروف اداکارہ حنا خان نے انسٹاگرام پر اپنے ساتھ پیش آنے والا انوکھا واقعہ شیئر کیا۔
انسٹاگرام پر اپنے ساتھ پیش آنے والا واقعہ شیئر کرتے ہوئے حنا خان نے کہا کہ ایک بھکاری نے کیش نہ ہونے پر ان سے آن لائن پیسے ٹرانسفر کرنے کا مطالبہ کیا، جس پر وہ ہکا بکا رہ گئیں۔
واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں روڈ پر سگنل کی ہری بتی جلنے کا انتظار کر رہی تھی، ایک شخص نے میری گاڑی کی کھڑکی پر دستک دی اور کہا کہ میڈم کیا آپ میری پیسوں سے کچھ مدد کردیں۔
جس پر حنا خان نے جواب دیا کہ اس وقت میرے پاس کیش موجود نہیں ہے، لیکن وہ بضد تھا کہ صبح سے خالی ہوں، میرے چھوٹے چھوٹے بہن بھائی گھر پر ہیں۔
بھارتی اداکارہ حنا خان کی دلچسپ ویڈیو وائرل
حنا خان نے بتایا کہ بھکاری کا کہنا تھا کہ میڈم کیش نہیں ہے تو گوگل پے کردیں، میں آپ کو اپنا گوگل پے نمبر دے سکتا ہوں، میڈم ایک ہفتے کے راشن پانی کے حساب سے گوگل پے کیجئے گا۔ حنا خان نے کہا کہ اس واقعے نے مجھے حیران کر دیا۔