اشتہار

ہیرا پھیری 3 کی عکسبندی کا آغاز، سیٹ سے تصویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار، سنیل شیٹی اور پاریش راول نے حال ہی میں ’ہیرا پھیری 3‘ کیلئے ایک پروموشنل ویڈیو کی عکسبندی کروائی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیرا پھیری 3 کی عکسبندی کا آغاز 21 فروری کو ممبئی میں ہوا، جس کے فوری بعد ہی سیٹ پر لی گئی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاریش راول، سنیل شیٹی اور اکشے کمار نے فلم کی عکسبندی کا آغاز کیام فلم کی عکسبندی باضابطہ اعلان کے بغیر ہی شروع کی گئی ہے۔

- Advertisement -

پہلے کہا جا رہا تھا کہ فلم کی ہدایات انیس بزمی دیں گے مگر اب ان کی جگہ فرہاد سامجی کی خدمات ڈائریکشن کے لیے حاصل کی گئی ہیں۔

البتہ فلم کی دیگر کاسٹ کے بارے میں تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں جبکہ ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ بالی وڈ کی مقبول ترین فلم ‘ہیرا پھیری’ کو 2000 میں ریلیز کیا گیا تھا جس کی کامیابی کے بعد اس کا سیکوئل ‘پھر ہیرا پھیری’ 2006 میں ریلیز ہوا، دونوں میں اکشے کمار، پریش راول اور سنیل شیٹی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں