اشتہار

بہروز سبز واری نے اپنی شادی سے متعلق دلچسپ حقیقت بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

سینیئر اداکار بہروز سبزواری کی شادی 37 سال قبل جاوید شیخ کی بہن سفینہ سے ہوئی تھی جس سے متعلق ایک دلچسپ حقیقت بہروز نے کئی دہائیوں بعد بتا دی ہے۔

بہروز سبز واری نے اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ اپنی اہلیہ سفینہ سے شادی ہونے سے قبل ان کی شادی کے لیے خود رشتے ڈھونڈتے اور لڑکے دیکھتے تھے۔

سینیئر اداکار نے بتایا کہ سفینہ سے شادی کرنے سے قبل وہ جاوید شیخ کے ہمراہ ان کی بہن یعنی اپنی اہلیہ کے لیے رشتے لے کر آنے والے لڑکوں کو دیکھتے تھے اور انہوں نے کئی رشتے مسترد بھی کیے۔ جاوید شیخ ان کے اتنے قریبی دوست تھے کہ انہوں نے سفینہ کو کبھی اس نظر سے دیکھا ہی نہیں تھا۔

- Advertisement -

انہوں نے ہسنتے ہوئے کہا کہ بہت سارے رشتے مسترد کرنے کے بعد پھر انہوں نے سفینہ سے شادی کی اور اس سے قبل ان کی منگنی ہوئی تھی۔ بہروز نے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنی شادی کو اپنی پسند کے ساتھ خاندان کی پسند کی شادی (لو اینڈ ارینج میرج) قرار دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ بہروز سبزواری معروف اداکار شہروز سبزواری کے والد ہیں جب کہ ان کی اہلیہ سفینہ سینئر اداکار جاوید شیخ کی بہن ہیں، جاوید شیخ اور بہروز سبزواری کئی دہائیوں سے دوستی کے بندھن میں بندھے ہیں جو بعد میں رشتے داری میں تبدیل ہوگیا۔ دونوں سینیئر اداکاروں نے ماضی میں ایک ساتھ چند فلموں اور ڈراموں میں بھی اداکاری بھی کی ہے۔

اس انٹرویو میں بہروز اور سفینہ دونوں نے شرکت کی اور اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق کھل کر باتیں کیں۔

بہروز سبز واری نے کہا کہ آج کل کے نوجوان فنکار عوام کے سامنے جعلی پیار کرتے ہیں مگر گھر میں حد سے زیادہ لڑائی کرتے ہیں لیکن وہ خود ایسا نہیں کرتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں