تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

عمران خان سچے آدمی ہیں، اب دو نمبریاں کرنے والا کئی بار سوچتا ہے، بہروز سبزواری

پاکستان کے معروف مزاحیہ اداکار بہروز سبزواری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور میزبان وسیم بادامی کے معصومانہ سوالات کے جوابات دیے۔

پروگرام کے آغاز پر بہروز سبزواری نے پشتو لہجے میں اپنی مزاحیہ نظم ’پاپیتے‘ ہیں سنائی جسے سُن کر شائقین بہت زیادہ محظوظ ہوئے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے پاکستان کے لیجنڈری اداکار معین اختر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’معین اختر کو ہم آج بھی بہت زیادہ یاد کرتے ہیں‘۔

حکومتی کارکردگی اور عمران خان سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ ’ وزیراعظم عمران خان سچے آدمی ہیں، حکومت کی دو سالہ کارکردگی کی بنیاد پر انہیں دس میں سے پانچ نمبر دیتا ہوں‘۔

اداکار کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت آنے کے بعد غلط کام کرنے یا دو نمبریاں کرنے والے کچھ بھی کرنے سے پہلے دس بار سوچتے ہیں، ملک کے لیے یہ تبدیلی اچھی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں بہروز سبرزواری نے کہا کہ ’عمران خان قدم بڑھاؤ ہم تمہارےساتھ ہیں‘۔

ایک سیگمینٹ میں خلیل الرحمان قمر کی تصویر دیکھ کر بہروز سبزواری نے کہا کہ ’خلیل الرحمان قمر بہت اچھے لکھاری ہیں مگر وہ بہت زیادہ جذباتی آدمی ہیں، میں اس سے زیادہ بات نہیں کرسکتا‘۔

بہروز سبزواری نے بشری انصاری کے بارے میں کہا کہ وہ خوش رہتی اور سب کو خوش رکھتی ہیں، ایسے ہی ہمیں خوش رکھیں۔ انہوں نے جاوید شیخ کو بہترین انسان قرار دیا۔

اپنی اہلیہ کی تصویر دیکھ کر بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ ’اچھی بیویاں کامیابی کی نشانی ہوتی ہیں، میری اہلیہ بہت اچھی ہیں جس پر میں رب کا شکر گزار ہوں‘۔

Comments

- Advertisement -