پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

’چھوٹی سی عمر میں دادا بننے جارہا ہوں‘

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے بیٹے شہروز سبزواری کی اہلیہ صدف کنول کے حاملہ ہونے کی تصدیق کردی۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ دنوں صدف کنول کے حاملہ ہونے سے متعلق خبریں گردش کررہی تھیں تاہم اب بہروز سبزواری نے بہو کے حاملہ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

حال ہی میں بہروز سبزواری نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جس دوران نہوں نے میزبان رابعہ انعم سے بہو کی تعریف کی اور مداحوں سے بہو کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

بہروز سبزواری نے کہا کہ ایک بار پھر میں چھوٹی عمر میں دادا بننے جارہا ہوں، میں چونکہ شہروز کو وقت نہیں دے پایا لہٰذا اپنی پوتی نورے کو وقت دیتا ہوں اور آئندہ آنے والے بچے کو بھی بھرپور وقت دینے کی کوشش کروں گا کیونکہ اس سے زیادہ عافیت والی کوئی چیز نہیں۔

یاد رہے کہ شہروز سبزواری کی صدف کنول سے یہ دوسری شادی ہے، ان کی پہلی شادی سائرہ یوسف سے ہوئی تھی جن سے ان کی علیحدگی ہوگئی تھی، سائرہ اور شہروز کی ایک بیٹی نورے ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں