اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

پاکستان انڈسٹری کی خواتین نے بالی ووڈ میں کام کرکے نام ڈبویا: بہروز سبزواری

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار بہروز سبزواری نے کہا ہے کہ پاکستانی اداکاراؤں نے بالی ووڈ میں کام کرکے اپنے ملک کا نام ڈبویا۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار بہروز سبزواری نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے پاکستان انڈسٹری کے اداکاراؤں کی بالی ووڈ میں کام کرنے سے متعلق گفتگو کی۔

بہروز سبزواری نے کہا کہ فواد خان بھارت گئے، وہاں جاکر اُنہوں نے بالی ووڈ میں شاندار کام کیا، اگر وہ آج بھی بالی ووڈ فلمیں کررہے ہوتے تو میں دعوے سے کہتا ہوں کہ وہ تمام بالی ووڈ خانز کو پیچھے چھوڑ دیتے اور بالی ووڈ کے نمبر ون اسٹار بن جاتے۔

- Advertisement -

اداکار نے کہا کہ فواد خان کے علاوہ جاوید شیخ نے بھی بالی ووڈ میں بڑا نام کمایا اور ہماری چند اداکاراؤں نے بھی بالی ووڈ فلمیں کیں لیکن اُنہوں نے اپنے کام سے پاکستان کا نام روشن کرنے کے بجائے اپنے ملک کا نام ڈبو دیا۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی متعدد پاکستانی آرٹسٹ، فنکار، گلوگار اور مزاحیہ فنکار بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکے ہیں اور انہوں نے اپنی صلاحیت سے پاکستان کا نام روشن کیا ہے جبکہ چند سال قبل پاکستان کی کچھ اداکارہ جس میں صبا قمر، ماہرہ خان، ماورہ خان، سجل علی اور دیگر نے بالی ووڈ میں کام کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں