جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

بیروت دھماکے کی 27 سال قبل کارٹون سیریز میں‌ پیش گوئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

بیروت: لبنان کی بندرگاہ پر ہونے والے ہولناک دھماکوں کی پیش گوئی مشہور کارٹون سیریز ’سمپسنز‘ میں 27 برس قبل کی گئی تھی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق27 برس قبل مستقبل کے واقعات و حالات دکھانے کے حوالے سے مشہور کارٹون سیریز ’سمپسنز‘ میں لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے دھماکوں کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو کلپ شیئر کیا جارہا ہے جس میں کارٹون سیریز میں بیروت دھماکوں سے مماثلث رکھنے والا منظر دکھائی دے رہا ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: سمپسنز نے کرونا وائرس کی پیشگوئی کی تھی؟ لکھاری کا بیان بھی آگیا

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں آگ کا شعلہ اور دھوئیں کا بگولہ ہو بہ ہو اُس طرح نظر آہرا ہے جیسے لبنان کے دارالحکومت میں دھماکے کے بعد منظر دیکھا گیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین سوال کررہے ہیں کہ کارٹون سیریز کے مصنف نے تین دہائیاں قبل بیروت دھماکے جیسے ایک اور سانحے کی پیشگوئی کیسے کی ؟۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والے ’سمپسنز‘ کی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک کردار جسے مسلمان ظاہر کیا گیا ہے وہ دوسرے شخص اپنے ساتھ لے جاتا ہے،دونوں کردار ایک کمرے میں داخل ہوتے ہیں اور وہاں پر موجود M320 لکھے سرخ رنگ کے تین کریکر موجود ہیں، جس میں سے ایک کو ایک شخص جلاتا ہے اور پھر زور دار دھماکا ہوتا ہے جس کے بعد پورا شہر مٹی کے ڈھیر میں تبدیل ہوجاتا ہے۔

کارٹون میں دکھایا جانے والا منظر بالکل ویسے ہی ہے جیسے بیروت دھماکے کے بعد ہوا کیونکہ لبنان کی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے کے بعد بھی دارالحکومت تباہ ہوگیا۔

قبل ازیں اس کارٹون میں کرونا وبا، ٹرمپ کےصدر بننے سمیت دیگر بڑی پیش گوئیاں بھی کی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں