پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

انسانی حقوق کے نوبیل انعام یافتہ کارکن کو 10 سال قید

اشتہار

حیرت انگیز

بیلا روس کی عدالت نے نوبیل انعام یافتہ انسانی حقوق کے کارکن ایلس بیالیتسکی کو 10 سال قید کی سزا سنائی ہے، مجرم کا کہنا ہے کہ کا کہنا ہے کہ مجھے سیاسی وجوہات پر سزا سنائی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے الجریزہ کی رپورٹ کے مطابق انہیں ٹیکس چوری اور احتجاجی مظاہروں کی مالی معاونت کے الزام میں سزا سنائی گئی ہے۔

اس حوالے سے جلاوطن بیلاروسی اپوزیشن لیڈر سویٹلانا نے کہا کہ ایلس بیالیتسکی اور اسی مقدمے میں سزا پانے والے دیگر کارکنوں کو غیر منصفانہ طور پر سزا سنائی گئی ہے اور یہ فیصلہ خوفناک ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے ٹویٹر پر کہا کہ ہمیں اس شرمناک ناانصافی کے خلاف لڑنے اور انہیں آزاد کرنے کے لیے سب کچھ کرنا چاہیے۔ بیلاروس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی بیلٹا نے ایلس بیالیتسکی کو ملنے والی سزا کی تصدیق کی۔

استغاثہ نے عدالت سے ایلس بیالیتسکی کو 12 سال کی سزا سانے کی استدعا کی تھی، ایلس بیالیتسکی نے اپنے اوپر لگنے والے تمام الزامات سے انکار کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں