جمعرات, جون 26, 2025
اشتہار

بیلاروسی سیاح نے ڈیڑھ سالہ ایرانی بچے کو اٹھاکر زمین پر پٹخ دیا، دل دہلا دینے والا واقعہ

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو ایئرپورٹ پر دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک بیلاروسی سیاح نے ڈیڑھ سالہ ایرانی بچے کو اٹھاکر زمین پر پٹخ دیا۔

بچہ ماں کے ساتھ ایران میں جاری تنازع کے باعث افغانستان کے راستے روس پہنچا تھا، اس دوران ماں بچے کو چھوڑکر تھوڑے فاصلے پر گئی تو غیرملکی سیاح نے بچے کو تنہا پاکر زمین پر پٹخ دیا، یہ واقعہ سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہوگیا۔

ایرانی بچے کی ماں چند میٹر کے فاصلے پر تھی ملزم نےاردگرد دیکھ کر بچے کو اٹھاکر پٹخ دیا، ایرانی بچے کے سر کی ہڈی ٹوٹ گئی اور ریڑھ کی ہڈی کو بھی شدید ضرب لگی۔

حکام نے بتایا کہ بچے کو نازک حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جو کوما میں چلاگیا، ملزم غیرملکی سیاح 31سالہ ولادیمیر وٹکوف کا تعلق بیلاروس سےہے۔

روسی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خون میں نشہ آور اشیا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے، ایرانی بچے پر حملے کو روسی حکام نے درندگی قرار دے دیا۔

امریکا میں 11 ایرانی شہری گرفتار، وجہ سامنے آگئی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں