جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

بیلجیئم کی وزیر خارجہ نے پارلیمنٹ میں سر کے بال کاٹ ڈالے

اشتہار

حیرت انگیز

بیلجیئم کی وزیر خارجہ ہادجہ لہبیب اور دو اراکین نے پارلیمنٹ اجلاس کے دوران اپنے سر کے بال کاٹ دیے جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ ہادجہ لہبیب اور دو اراکین پارلیمنٹ نے ایران میں مہسا امینی کی پولیس حراست میں ہلاکت کی مذمت کی اور اظہارِ یکجہتی میں بال کاٹے۔

اس سے قبل نائب وزیر خارجہ دریا صافائی نے ایران میں بڑے پیمانے پر مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن پر پارلیمنٹ میں سر کے بال کاٹے تھے۔

وزیر خارجہ ہادجہ لہبیب نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ حکومت ایران میں مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے والوں پر پابندیاں عائد کرنے کے لیے یورپی یونین سے مطالبہ کرے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں