بیلجیئم میں چھوٹا طیارہ عمودی سمت میں زمین پر گرنے کے باوجود تباہ ہونے سے بچ گیا۔ حفاظتی تدابیر خوفناک حادثات میں بچت کا باعث بنی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جہاز کے پچھلے حصے میں نصب پیرا شوٹ کی وجہ سے گرنے کی رفتار کم ہوئی اور تباہ ہونے سے بچ گیا۔ حادثے میں پائلٹ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔
طیارے کی کریش لینڈنگ کا ہولناک منظر کیمرے میں ریکارڈ ہوگیا جسے سوشل میڈیا پر لوگ دیکھ رہے ہیں۔ ایوی ایشن حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی۔
- Advertisement -