جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

فیفا ورلڈ کپ 2018: نیمار ناکام، بیلجیئم نے تاریخ رقم کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: فیفا ورلڈ کپ 2018 کے کوارٹر فائنل میں بیلجیئم نے برازیل کو شکست دے کر تاریخ رقم کردی اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق روس میں کھیلے جانے والے فٹبال کے عالمی مقابلے میں بیلجیئم نے برازیل کو دوسرے کوارٹر فائنل میں ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرادیا۔

پانچ بار کی عالمی چیمپئن رہنے والی برازیل کی ٹیم ورلڈ کپ 2018 سے باہر ہوگئی، جبکہ بیلجیئم فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

- Advertisement -

بیلجیئم کی اس تاریخی فتح کے بعد 10 جولائی کو میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل کھیلا جائے گا جہاں بیلجیئم کا مقابلہ فرانس سے ہوگا۔


فیفا ورلڈ کپ 2018: فرانس نے یوروگوائے کی چھٹی کر دی، سیمی فائنل میں رسائی


قبل ازیں آج کھیلے جانے والے پہلے کوارٹر فائنل میں عالمی چیمپئن فرانس اور پانچ عشروں قبل عالمی کپ اٹھانے والی یوروگوائے مدمقابل آئیں۔

پہلے ہاف میں مقابلہ برابر رہا، مگر دوسرے ہاف میں فرانس کی ٹیم غالب آگئی، ریفیل ویران نے گول داغ کرفرانس کو برتری دلا دی۔

یوروگوائے نے کھیل میں واپسی کی کوشش کی، مگر گریزمین کی ایک سیدھی شاٹ کو روکنے میں یوروگوائے کے گول کیپر کی ناکامی کا خمیازہ ایک اور گول کی صورت نکالا، نوئے منٹ کے اختتام پر فرانس فاتح ٹھہرا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں