تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

”کاش میں اپنے آباؤ اجداد کی ناک کو برقرار رکھتی“

معروف امریکی ماڈل بیلا حدید نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاش وہ اپنے آباؤ اجداد کی ناک کو برقرار رکھتیں۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بیلا حدید نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 14 سال کی عمر میں ناک کی کاسمیٹک سرجری کروائی۔ ماڈل کا کہنا ہے کہ مجھے کاسمیٹک سرجری کروانے پر پچھتاوا ہے۔

بیلا حدید نے انٹرویو میں کہا کہ یہ صرف افوائیں ہیں کہ میں نے متعدد بار کاسمیٹک سرجری کروائی ہے، لوگوں کے پاس کہنے کے لیے ہمیشہ کچھ نہ کچھ ہوتا ہے مگر میرا یہی کہنا ہے کہ مجھے میری انڈسٹری اور ارگرد کے لوگوں نے غلط سمجھا۔

اس سے قبل بیلا حدید نے اپنی بیماری سے متعلق بڑا انکشاف کیا تھا۔ آٹھ برسوں سے ایک دائمی بیماری (لائم) سے نبرد آزما بیلا حدید نے ہاتھوں میں ڈرپ لگی ہوئی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔

تصویر میں بیلا حدید نے کیپشن لکھا تھا کہ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے ایک بیماری میں مبتلا ہیں اور اس کے علاج کے لیے اپنی نس تلاش کرنے میں انہیں ہمیشہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

امریکی سپر ماڈل کو 2012 میں لائم نامی ایک دائمی مرض کی تشخیص ہوئی تھی۔ اسی بیماری کے اثرات ان کی 57 سالہ والدہ اور 21 سالہ بھائی میں بھی پائے گئے تھے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ بیلال حدید نے چار سال قبل پیپل میگزین میں لائم میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا تھا، جو ان کے مداحوں پر قہر بن کر ٹوٹا۔

Comments

- Advertisement -