تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

”دنیا میں مسلمانوں کے استحصال کی مذمت کیوں نہیں کی جاتی“

معروف امریکی ماڈل بیلا حدید نے دنیا سے سوال کیا ہے کہ جس طرح یوکرین پر روسی حملوں کی بھرپور مذمت کی جا رہی ہے، اسی طرح مسلمانوں پر ہونے والے حملوں پر کیوں خاموشی اختیار کیا جاتی ہے۔

بیلال حدید اکثر سماجی مسائل پر اپنی آواز بلند کرتے رہتی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر بیان پوسٹ کیا اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا ”کہیں بھی ناانصافی ہر جگہ انصاف کے لیے خطرہ ہے۔“

امریکی ماڈل نے کہا کہ آپ خود سے سوال کریں کہ کیسے آپ اپنے ارد گرد ہونے والی ناانصافیوں پر خاموش تماشائی بنے رہتے ہیں، اگر آپ پہلی بار جنگ کو محسوس کر رہے ہیں تو میرے خیال سے آپ دنیا میں ہیں ہی نہیں، جنگ ہمیشہ کے لیے ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bella 🦋 (@bellahadid)

انہون نے کہا کہ جب آپ میں حوصلہ ہو تو ہمیشہ بات کریں، لیکن میرا خیال ہے کہ انقلاب پذیر تقریر بھی بے چینی اور دُکھ سے آتی ہے۔

بیلا حدید نے کہا کہ یوکرین پر مسلط کی گئی جنگ اور ان کے استحصال سے کسی طرح بھی انکار نہیں کیا جا سکتا اور ان کے خلاف بربریت کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے لیکن ساتھ ہی یہ معاملہ ناانصافی کا ہے، ہمیں دنیا میں ہر جگہ ہونے والی ناانصافیوں پر آواز بلند کرنا ہوگی۔

Comments

- Advertisement -