منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

اب محبوب کی تصویر کو شاعری میں تبدیل کرنا ممکن

اشتہار

حیرت انگیز

تصویر اگر محبوب کی ہو تو اس پر تعریفی کلمات کے ڈھیر لگادیے جاتے ہیں مگر اب جدید کیمرہ کی بدولت تصویر کو ہی شاعری میں بدلنا ممکن ہوگیا ہے۔

ماہرین نے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پوئٹری کیمرہ نامی ڈیوائس تیار کی ہے جو کی بھی تصویر کو شاعرانہ الفاظ میں بدل دیتی ہے، ژانگ اور ماتھر نے یہ کیمرہ تیار کیا اور ٹیکنالوجی اور آرٹ میں مہارت کو یکجا کرتے ہوئے صارفین کو ایک نئی جدت فراہم کی ہے۔

یہ کیمرہ پہلی نظر میں کسی ڈیجیٹل کیمرے کی طرح لگتا ہے لیکن قریب سے دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ یہ کوئی عام کیمرہ نہیں بلیہ یہ اپنی جدیت کے باعث مناظر کو بھی خاص طور پر مدنظر رکھتا ہے۔

- Advertisement -

اس ڈیوائس کے لیے ابتدائی مراحل میں دونوں نے ایک سے زیادہ AI ماڈلز استعمال کیے اور اب چیٹ جی پی ٹی 4 کو شاعری کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، یعنی کوئی شخص اپنے محبوب کی تصویر کو بھی شاعری کے الفاظ میں بدل سکتا ہے.

یہ کیمرہ جیسے ہی تصاویر کھینچتا ہے اس کے بعد ڈیوائس میں الگورتھم منظر کے ڈیٹا کا تجزیہ شروع ہوجاتا ہے، یہ منفرد ڈیوائس Raspberry Pi کمپیوٹر کا استعمال کرتا ہے جو کریڈٹ کارڈ کے سائز کا ہے۔

کیمرے کا آرٹیفیشل انٹیلیجنس ماڈل تصویر کی جانچ کرتا ہے، اس کے رنگوں اور دیگر عناصر کی شناخت کرتا ہے اور اس کے مطابق شاعری کے الفاظ مرتب کرکے پیش کرتا ہے۔

ابھی یہ کیمرہ عام لوگوں کے لیے نہیں ہے لیکن اس کے مختلف پہلوؤں کا تجربہ کیا جا رہا ہے، کیمرہ بنانے والوں کا کہنا ہے کہ یہ ڈیوائس اوپن سورس ہے اور صارفین اپنی ترجیحات کے مطابق شاعری کی مختلف اقسام کا انتخاب کرسکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں