اتوار, فروری 23, 2025
اشتہار

انگش بیٹر بین ڈکٹ نے چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ کا کونسا ریکارڈ پاش پاش کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے انگلش بیٹر بین ڈکٹ نے چیمپئنزٹرافی میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ قائم کردیا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے اہم میچ میں انگلینڈ کے اوپنر بین ڈکٹ نے ناتھن آسٹل کا بنایا گیا 21 سال پرانا ریکارڈ پاش پاش کی، بین ڈکٹ کے 165 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس کی بدولت انگلش ٹیم نے 351 رنز بنائے، جارح مزاج بلے باز نے اپنی اننگز میں 3 چھکے اور 17 چوکے لگائے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں انگلینڈ نے پہلےکھیلتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف بڑا مجموعہ ترتیب دیا، بین ڈکٹ نے چیمپئنز ٹرافی میں انفرادی اننگز کا 21 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

نیوزی لینڈکے ناتھن آسٹل نے 2004 میں امریکا کے خلاف 145 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی، اب بین ڈکٹ نے سب سے بڑے انفرادی اننگز کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 351 رنز بنائے اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 352 رنز کا ہدف دیا۔

بین ڈکٹ نے 143 گیندوں پر 165 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جو روٹ 68 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، فل سالٹ 10 رنز بنا کر الیکس کیری کے ناقابل یقین کیچ کی بدولت پویلین لوٹ گئے۔

جیمی اسمتھ 15 رنز بناسکے، ہیروی بروک 3 رنز بنا کر زمپا کا نشانہ بنے، کپتان جوز بٹلر 23، لیام لیونگسٹن 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

چیمپئنز ٹرافی: انگلینڈ کا آسٹریلیا کو 352 رنز کا ہدف

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں