منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

بین ڈنک نے اننگز میں‌ سب سے زیادہ چھکوں‌ کا ریکارڈ بنا ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی ایس ایل فائیو کے 16ویں میچ میں لاہور قلندرز کے بین ڈنک نے اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز کے بین ڈنک کا بلا رنز اگلتا گیا، بین ڈنک نے ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بھی پاش پاش کردیا۔

بین ڈنک نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 43 گیندوں پر 93 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی اور لاہور کا اسکور 209 رنز پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

- Advertisement -

لاہور قلندرز کے بین ڈنک کا تعلق آسٹریلیا سے ہے اور وہ بلے بازی کے ساتھ ساتھ وکٹ کیپنگ کے فرائض بھی انجام دیتے ہیں۔

میچ میں بین ڈنک کے آگے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز بے بس نظر آئے، محمد نواز، محمد حسنین ہوں یا نسیم شاہ کوئی بھی بین ڈنک کے چھکوں کو نہ روک سکا۔

ڈنک نے اپنی اننگز میں 10 بلند و بالا چھکے اور 3 شاندار چوکے لگائے، بین ڈنک کو آخری اوور کی آخری گیند پر بین کٹنگ نے کیچ آؤٹ کرایا۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم اب تک ایونٹ میں ایک میچ بھی نہیں جیت سکی ہے، آج کے بڑے اسکور پر لاہور قلندرز کی جیت کے امکانات روشن دکھائی دے رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں