جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

اسرائیلی وزیر نے حماس سے معاہدے کی مخالفت کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر بین گویر جو اپنے فلسطینی مخالف عقائد کے لیے مشہور ہیں نے کہا ہے کہ وہ حماس کے ساتھ معاہدے کی مخالفت کرتے ہیں۔

بین گویر نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ [حماس] کو ہماری شرائط کے تابع کرنے کے لیے اسرائیلی فوج کو جنگ جاری رکھنا ہوگی۔

یہ دلیل دیتے ہوئے کہا کہ حماس کی رضامندی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ فوج ایک مؤثر حملہ کر رہی ہے۔
جیوش پاور پارٹی کے رہنما اپنے ساتھی انتہائی دائیں بازو کے وزیر، مذہبی صہیونی پارٹی کے رہنما بیزلیل سموٹریچ کے ساتھ معاہدے کی مخالفت میں شامل ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

دونوں اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ اور مرکزی حکومتی کابینہ کے ارکان ہیں جو منگل کو معاہدے کی منظوری پر تبادلہ خیال کے لیے میٹنگ کر رہے ہیں۔

انتہائی دائیں بازو کے ارکان پارلیمنٹ نے پیر کے روز غزہ میں قید کیے گئے اسرائیلیوں کے خاندان کے افراد کے ساتھ اس بل پر بحث کی جس میں "ریاست اسرائیل کو نقصان پہنچانے کے لیے” ایک اسرائیلی کو قتل کرنے کے مرتکب افراد کے خلاف سزائے موت کے استعمال میں توسیع ہے۔

اسیران کے اہل خانہ نے کہا کہ اس بل سے اسیروں کی رہائی خطرے میں پڑ گئی ہے جس میں ایک شخص کا کہنا ہے کہ بل کے حامیوں کو "عربوں کو مارنے کی باتیں بند کر کے یہودیوں کو بچانے کی باتیں کرنی چاہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں