ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ویڈیو: بین اسٹوکس نے چھکوں کی بارش کردی

اشتہار

حیرت انگیز

انگلش کرکٹر بین اسٹوکس نے ریڈ بال کرکٹ میں چھکوں کی بارش کردی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق انگلش آل راونڈر اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ایک ہی اوور میں لگاتار پانچ چھکے لگادیے۔

انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ایک اوورمیں چونتیس رنز بنا دئیے۔

- Advertisement -

اسٹوکس نے چونسٹھ گیندوں پر دھواں دھار سنچری اسکور کی، ایک سو اکسٹھ رنز کی اننگز میں ریکارڈ سترہ چھکے لگائے اور ایک اننگ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

واضح رہے کہ فرسٹ کلاس کرکٹ کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ 23 چھکوں کا عالمی ریکارڈ کیوی کرکٹر کولن منرو کے نام ہے۔

دوسری جانب انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں شاہین آفریدی، شان مسعود، حارث روف، محمد عامر، محمد عباس، رضوان کی جانب سے بہترین کارکردگی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں