پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے انگلش کاؤنٹی کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

حال ہی میں انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان بننے والے آل راؤنڈر بین سٹوکس نے کاؤنٹی کرکٹ میں ڈرہم کی نمائندگی کرتے ہوئے ووسٹر شائر کے خلاف ایک اننگز میں 17 چھکے لگائے۔

انگلش کپتان نے ایک سو چھبیس گیندوں پر 161 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ انہوں نے ایک اوور میں پانچ لگاتار چھکے لگاتے ہوئے 64 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔

خیال رہے کہ فرسٹ کلاس کرکٹ کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ 23 چھکوں کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے کولن منرو کے پاس ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں