تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بین اسٹوکس نے ویرات کوہلی سے اہم اعزاز چھین لیا

لندن: انگلش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو اہم اعزاز سے محروم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزڈن نے سال کے بہترین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا، سال کے بہترین کرکٹر کا ایوارڈ انگلینڈ کے بین اسٹوکس کو دیا گیا، یہ ایوارڈ ویرات کوہلی گزشتہ تین برسوں سے حاصل کرتے آرہے تھے۔

وزڈن نے اپنی 2020 کی اشاعت میں انگلش کرکٹر کو اس اعزاز سے نوازا ہے جس کی وجہ ورلڈ کپ 2019 میں بین اسٹوکس کی شاندار کارکردگی ہے۔

آل راؤنڈر بین اسٹوکس 2005 کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے انگلش کھلاڑی ہے اس سے قبل 2005 میں اینڈریو فلنٹوف نے یہ اعزاز ایشز سیریز میں عمدہ کارکردگی کی بدولت حاصل کیا تھا۔

وزڈن کی جانب سے سال کے دیگر پانچ بہترین کرکٹر میں انگلینڈ کے جوفرا آرچر، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز، مارنس لبوشین، جنوبی افریقہ کے سائمن ہارمر اور آسٹریلیا کی خاتون کھلاڑی ایلیس پیری شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج آل راؤنڈر آندرے رسل کو دنیا کا بہترین ٹی ٹوینٹی کرکٹر قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے ورلڈ کپ فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی دکھائی تھی اور انہیں فائنل میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -