ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

بین اسٹوکس نے بی سی سی آئی کا شکریہ کیوں ادا کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے بڑی مشکل حل ہونے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

برطانوی لیگ اسپنر ریحان احمد کے ویزے کا مسئلہ بالآخر 14 فروری کو راجکوٹ میں شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ سے قبل حل ہو گیا ہے۔ بھارتی حکومت اور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کی مداخلت کے بعد یہ مسئلہ حل ہو گیا۔

پاکستانی نژاد اسپنر کے ویزے کا مسئلہ فوری طور پر حل ہونے کے بعد انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے معاملے کو جلد حل کرنے پر بی سی سی آئی اور بھارتی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

- Advertisement -

بین اسٹوکس نے کہا کہ کسی بھی شخص کے لیے اس طرح کا انتظار ہمیشہ پریشان کن ہوتا ہے لیکن شکر ہے کہ ہم نے آج صبح ہی اس مسئلے کو حل کرلیا ہے۔

ایئرپورٹ اسٹاف نے انھیں ویزا دینے کے حوالے سے بروقت اچھا کام کیا جبکہ بی سی سی آئی اور حکومت کی جانب سے جلد ویزا جاری کرنے کے اقدامات کیے گئے۔

انگلش کپتان نے کہا کہ اب ہمیں ان مسائل کے بارے میں مزید پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، ہمیں یقین تھا کہ ٹیسٹ شروع ہونے سے قبل ریحان کو ویزا مل جائے گا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ 19 سالہ نوجوان اسپنر کو ابوظہبی میں انگلینڈ کے دس دن کے وقفے کے بعد واپس بھارت آنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ریحان احمد جو کہ پاکستانی نژاد ہیں ان کے پاس راجکوٹ پہنچنے کے بعد سنگل انٹری ویزا تھا تاہم وہ تیسرے ٹیسٹ سے ایک دن قبل اپنی کاغذی کارروائی مکمل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔

ریحان احمد انگلینڈ کے لیے اب تک سیریز میں دوسرے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر ہیں، انھوں نے چار اننگز میں 36.37 کی اوسط سے آٹھ وکٹیں اپنے نام کی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں