تازہ ترین

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

دہشت گردوں، سرپرستوں اور سہولت کاروں کو بخشا نہیں جائے گا، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا...

مستونگ خودکش حملہ: سب کے پیچھے ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ

کوئٹہ: نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے دعویٰ کیا...

نگراں حکومت کے دور میں پہلی مرتبہ پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان

اسلام آباد: نگراں حکومت کے دور میں پہلی مرتبہ...

بینظیر بھٹو کو دلہن بنانے کا اعزاز کسے حاصل ہوا تھا؟

اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بینظیر بھٹو کو ان کی شادی کے یادگار دن کے موقع پر تیار کرنے والے معروف میک اپ آرٹسٹ طارق امین کی انسٹا اسٹوری وائرل ہوگئی۔

میک اپ آرٹسٹ طارق امین کی جانب سے انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ایک اسٹوری شیئر کی گئی جس میں وہ بتارہے ہیں کہ انہیں بینظیر بھٹو کی شادی کے روز دلہن بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔

طارق امین کا کہنا تھا کہ بینظیر ایک ایسی شخصیت تھیں جنہوں نے میرے کیریئر کو دوام بخشا، انسٹاگرام اسٹوری میں طارق امین کی ویڈیو کے ساتھ بینظیر کی شادی کی تصویر بھی دیکھی جاسکتی ہے۔

شادی کے روز لی گئی تصویر میں بینظیر بھٹو سفید رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیے ہاتھوں میں مہندی لگائے خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی طارق امین کی جانب سے بینظیر بھٹو کی شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی یاد تازہ کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ بینظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کی شادی 18 دسمبر 1987 کو کراچی میں انجام پائی تھی، بینظیر کے تین بچے ہیں جن میں بلاول بھٹو، بختاور بھٹو اور آصفہ بھٹو شامل ہیں۔

بینظیر بھٹو خود ساختہ جلاوطنی کے بعد 2007 میں پاکستان پہنچی تھیں اور انہیں 27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی میں جلسے میں شرکت کے بعد جاتے ہوئے شہید کردیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -