جمعہ, مارچ 7, 2025
اشتہار

بےنظیر انکم سپورٹ کے ذریعے شفاف فنڈ منتقلی پر آئی ایم ایف کا اطمینان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: بےنظیر انکم سپورٹ کے ذریعے شفاف فنڈ منتقلی پر آئی ایم ایف کی جانب سے اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے، ادارے نے پروگرام کو سراہا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات چوتھے روز منعقد ہوئے، بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آئی ایم ایف کے ساتھ پہلا سیشن ہوا، ذرائع نے بتایا کہ فنڈز کی براہ راست اکاؤنٹس تک منتقلی کے طریقہ کار پر آئی ایم ایف نے اعتماد کا اظہار کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کو سراہا، بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت شفاف فنڈ منتقلی پر عالمی مالیاتی ادارے نے اظہار اطمینان کیا۔

بے نظیر انکم سپورٹ کی جولائی تا دسمبر ششماہی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، جولائی تا دسمبر تک پروگرام کی ابتدائی ڈیٹا شیئرنگ بھی کی گئی۔

بریفنگ میں آئی ایم ایف وفد کو بتایا گیا کہ رواں سال سہ ماہی رقم 10 ہزار سے بڑھ کر 13 ہزار روپے تک کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے فنڈز کے فروغ پر کوئی اعتراض نہیں کیا، دوسرے مرحلے میں بےنظیر انکم سپورٹ کی فنڈنگ اور دیگر امور پر بات چیت ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں