پیر, جنوری 27, 2025
اشتہار

بادام: فوائد سے مالا مال میوہ

اشتہار

حیرت انگیز

اس میوہ کو اردو اور فارسی میں بادام، انگریزی میں آلمونڈ Almond اور عربی میں لوز کہتے ہیں ،یہ ایک گری دار میوہ ہے ایسے میوہ جات کو انگریزی میں نٹ Nut یعنی گری کہتے ہیں جن میں اخروٹ walnut، مونگ پھلی peanut اور چلغوزہ Nut Pine شامل ہیں۔

جسم کو چست و توانا رکھے

energy

بادام توانائی کی فراہمی کا بھی موثر ذریعہ ہیں، یہ حرارے فراہم کرتے ہیں جس سے جسم چست و توانا رہتا ہے، کاموں کے درمیان سستی و کاہلی محسوس نہیں ہوتی۔

- Advertisement -

بلغم کی شکایت دور

badam-post-2

بلغم کی شکایت میں بادام مفید ہے،نہار منہ5 دانے بادام اور تین کالی مرچ خوب چبا چبا کر کھانے سے بلغم کی زیادتی سے نجات مل سکتی ہے۔

یادداشت بڑھانے کیلئے اکسیر، نسیان کا خاتمہ

badam-post-1

بادام دماغ کو تقویت دیتا ہے اور یادداشت بڑھانے میں انتہائی معاون ہے، رات کو بادام کی مناسب مقدار پانی میں بھگو کر صبح اٹھ کر چھیل کر کھانے سے دماغی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے اور یادداشت بہتر ہوتی ہے، یہ عمل نسیان (بھولنے کی بیماری) کے خلاف بھی مدافعت پیدا کرتا ہے۔

یہ بات ذہن نشین رہے کہ ہر جسم کی موزوں مقدار علیحدہ ہوتی ہے، بعض کو ایک مٹھی بادام بھی ہضم ہوجاتے ہیں جب کہ بعض افراد کا معدہ چند دانے بادام ہضم کرنے سے بھی انکار کردیتا ہے اس لیے یادداشت بہتر کرنے کے لیے بادام کھانے کا آغاز 5 تا 7دانے سے کرنا چاہیے اور 15 یا 20 دانے سے زیادہ بڑھانے سے پہلے اس کی کارکردگی یا اثرات کا جائزہ لیں۔

بادام کا تیل قبض کشا، آنتیں متحرک

badam-post-4

بادام کے تیل کا استعمال آنتوں کے لیے انتہائی مفید ہے، وید، طبیب، حکما، اطبا اور ڈاکٹر قبض اور آنتوں کے امراض میں مبتلا افراد کے لیے تجویز کرتے ہیں کہ وہ رات کو نیم گرم پانی میں ایک چائے کا چمچہ یا کم مقدار میں بادام کا تیل ڈال کر اسے پئیں۔

اس ٹوٹکے کے استعمال سے دائمی قبض کا بھی خاتمہ ہوجاتا ہے، آنتیں چکناہٹ سے لبریز ہو کر متحرک ہوجاتی ہیں، آنتوں میں زخم ہونے کی صورت میں فضلہ آنتوں کے زخمی کو رگڑ نہیں دیتا کچھ طبیب بادام کے تیل کی جگہ زیتوں کے تیل کے استعمال کا بھی مشورہ دیتے ہیں کچھ کے نزدیک دونوں کا استعمال آنتوں کے لیے مفید ہے۔

آنکھوں کے حلقوں کا علاج

badam-post-10

بادام کا تیل آنکھوں کے سیاہ حلقے دور کرنے میں معاون ہے، شہد اور بادام کا تیل ہم وزن ملا کر رات کو سوتے وقت آنکھوں کے گرد لگالیں اور صبح اٹھنے پر منہ دھولیں، جب تک حلقے ختم نہ ہوں یہ عمل جاری رکھیں۔

چہرے کی خشکی کا تدارک

badam-post-5

بادام کا تیل چہرے کی خشکی دور کرنے کے لیے بہترین ہے، ایک ٹوٹکے کے مطابق بادام اور اور زیتون کا تیل، دودھ کی بالائی اور ایلو ویرا ہم وزن لے کر ملا کر رات کو چہرے پر لگائیں اور صبح منہ دھولیں ، آپ کو چہرے میں واضح فرق محسوس ہوگا۔

جوڑوں کے لیے مفید

badam-post-6

بادام کا مستقل استعمال جوڑوں کے درد سے کسی حد تک محفوظ رکھنے میں معاون ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ ہر دوہڈیوں کے ملاپ کے بیچ چکناہٹ ہوتی ہے اگر یہ چکناہٹ کم ہوجائے توجوڑ کو حرکت دینے کے دوران رگڑ میں اضافہ ہوتا ہے جو کہ درد کا باعث ہے، بادام یا اس کے تیل کا استعمال جوڑوں کے درمیان چکناہٹ برقرار رکھنے یا بڑھانے کے لیے بہتر ہے۔

بادام سے کولیسٹرول میں کمی ، امراض قلب کا خطرہ کم

badam-post-7

بادام یا اس کے تیل کے استعمال سے چربی نہیں بڑھتی، دل پرمنفی اثرات مرتب نہیں ہوتے،اس میں موجود اچھی چکنائی رگوں کو کھلا رکھتی ہے، بادام کولیسٹرول کم کرتا ہے اور اس کا تیل کولیسٹرول میں اضافہ نہیں کرتا۔ آلمنڈ بورڈ کیلی فورنیا کے مطابق شہد اور بادام کا استعمال کولیسٹرول کم کرتا ہے، اس میں موجود Riboflavin اور Niacin اور وٹامن ای سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔

ذیابیطس کا خطرہ کم

badam-post-8

بادام کے مسلسل استعمال سے خون میں شکر کی مقدار متوازن رہتی ہے جس سے ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ کم ہوجاتا ہے جو کہ خون میں شکر کی مقدار زیادہ ہونے سے لاحق ہوتی ہے۔

موٹاپا ختم کرنے میں معاون

badam-post-9

اگر آپ موٹاپے سے نجات پانے یا وزن میں مزید اضافہ نہ کرنے کے خواہش مند ہیں تو بادام کی اپنی خوراک کا حصہ بنائیں کیوں کہ بادام میں موجود وٹامنز اور منرلز آپ کو کیلوریز تو فراہم کرتے ہیں تاہم جسم کو فربہ اندام (موٹا) ہونے میں کوئی مدد نہیں دیتے۔

اس میں موجود تیل رگوں کو کھلا رکھ کر چربی جمنے کے عمل کے خلاف مزاحمت کرتا ہے اور کولیسٹرول کم کرکے جہاں قلب کو فائدہ پہنچا رہا ہے وہیں بادام میں موجود آئل موٹاپے کے عمل کو بھی روکتا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق اس میں موجود منرلز اور وٹامنز بھوک کی شدت میں بھی کمی لاتے ہیں یوں آپ کو مزید کھانے کی طلب نہیں ہوتی۔

بادام کے دیگر فوائد:

تمام خشک میوہ جات کی طرح یہ بھی بڑھاپے میں لاحق بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے

اس میں موجود وٹامن اے آنکھوں کے لیے مفید ہے

اس میں کیلشیم بھی موجود ہے جو کہ ہڈیوں اور دانتوں کے لیے مفید ہے

اس میں موجود فاسفورس، فولاد اور لحمیات توانائی کا ماخذ ہیں

بادام کی زیادتی نقصان دہ

بادام کی کم اور مناسب مقدار مفید ہے ، محض ذائقے یا زیادہ فائدے کے لالچ میں اس کا حد سے زیادہ استعمال معدے میں گرمی یا بدہضمی کا باعث بھی بن سکتا ہے، اس کے تیل کا زیادہ استعمال معدے میں گرمی بڑھا کر دست کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

مونگ پھلی کب آپ کے لیے نقصان دہ ہے؟ جانیں

انار جنت کا پھل ، بے شمار فوائد

دنیا کا سب سے مفید مشروب دودھ

بھنڈی، منفرد کمالات کی مالک سبزی

اہم ترین

مزید خبریں