تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

چکوترا بے شمار فوائد کا باعث

گریپ فروٹ یا چکوترا اکثر افراد کو پسند ہوتا ہے اور لذت اور ذائقے کے لحاظ سے بے پناہ فوائد کا حامل ہے جبکہ کئی امراض سے لڑنے کی قوت رکھتا ہے۔

چکوترہ ذائقے میں تھوڑا کڑوا اور تھوڑا سا کھٹا ّ تو ضرور ہوتا ہے لیکن یہ بے شمار خوبیوں کا مالک ہے۔ اسے عام طور پر جوس کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس پھل میں کیلشیم‘ فاسفورس ‘فولاد‘وٹامن اے‘ بی کمپلیکس ‘ وٹامن سی ‘فولک ایسڈاور پوٹاشیم بھی موجود ہوتا ہے۔

چکوترے لائکو پین اور لیمو نین جیسے اجزاء جسم کو کئی طرح کے سرطان سے محفوظ رکھتے ہیں تو اس میں موجود وٹامن سی جسم میں مضر سالموں٬ آزاد خلیوں کے حملوں سے جسم کے خلیات کو محفوظ رکھتا ہے، کولیسٹرول کی سطح کم رہنے سے شریانیں کھلی اور صاف رہتی ہیں اور ان میں چربی کی تہہ جمنے نہیں پاتی۔

اگر دواؤں کی بجائے چکوترا جیسے پھل کھائے جائیں تو نہ صرف قدرتی طور پر اہم اجزا جسم کو ملتے ہیں بلکہ جان لیوا امراض سے بھی محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

وزن میں کمی میں مددگار

چکوترے کا استعمال وزن کم کرنے کے لیے مفید ہے،ایک تحقیق کے مطابق چکوترے میں وٹامن سی کیلشیم اور پوٹاشیم بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں، چکوترے میں 90فیصد پانی کی موجودگی بھوک کا احساس کم کرتی ہے اور ہر کھانے سے 30 منٹ پہلے آدھا چکوترا کھانے سے وزن میں کمی لائی جاسکتی ہے۔

g2

کینسر کو روکنے میں مددگار

چکوترے میں موجود فولک ایسڈ کینسر کو روکنے میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔ آنتوں، لبلبے اور دیگر اقسام کے کینسر کو روکنے میں فولک ایسڈ کا کردار تسلیم شدہ ہے۔ اس کے علاوہ ایک مطالعے سے انکشاف ہوا ہے کہ فولک ایسڈ بریسٹ کینسر سے بچاتا ہے۔

g4

دل کے دورے اور فالج سے بچاؤ

امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن ( اے ایچ اے) کے مطابق چکوترے میں موجود فلیوینوئڈز اینٹی آکسیڈنٹس فالج کو روکنے میں مددگارثابت ہوتے ہیں۔ 69 ہزار عورتوں کو کھٹے پھلوں کے فلیوینوئڈز دیئے گئے تو ان میں خون کے لوتھڑے بننے کی شرح 19 فیصد تک کم دیکھی گئی ہے۔

اسی طرح ایک تحقیق کے مطابق چکوترہ کھانے سے دل کے امراض کا خطرہ 15 فیصد تک کم ہوجاتا ہے جب کہ پوٹاشیئم بلڈ پریشر بڑھنے سے روکتا ہے۔

g3

ذیابطیس کیلئے فائدے مند

شوگر کیلئے روزانہ چکوترے کا استعمال مفید واقع ہوسکتا ہے،ماہرین کے مطابق یہ پھل جسم میں موجود مضر صحت شوگر میں کمی کا موجب بنتا ہے۔
اور اس کا استعمال دوائیوں کی طرح شوگر میں کمی لاتا ہے۔

sugar

جلد کی خوبصورتی

چکوترے میں وٹامن سی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو جلد کیلئے جادو کا کام کرتے ہیں۔ وٹامن سی جلد میں کولاجن کو متحرک کرتا ہے، جس سے چہرہ جھریوں سے بچا رہتا ہے۔ امریکی جرنل برائے کلینکل نیوٹریشن میں شائع ایک تحقیق کے مطابق وہ خواتین جو وٹامن سے بھرپور غذاؤں کا استعمال کرتی ہیں ان کی جلد خشکی اور جھریوں سے بچی رہتی ہے۔

g5

نزلہ، زکام سے بچاؤ

بعض اوقات نزلہ، زکام جیسی بیماری اس بات کا اشارہ ہوتی ہے کہ آپ بہت زیادہ کام کرنے کی وجہ سے تھکاوٹ کا شکار ہو چکے ہیں، تو ایسی صورت میں چکوترے کے جوس کا باقاعدہ استعمال قوت مدافعت کو بڑھا کر پریشانی سے نجات دلاتا ہے۔

g6

کولیسٹرول کم کرنے میں مددگار

چکوترے کولیسٹرول کم کرنے کی صلا حیت رکھتا ہے۔ ہر پھل میںپیک ٹین نامی حل پذیر جز ُہوتا ہے جس میں کو لیسٹرول کو گھلانے اور خو ن سے سمیٹ کر اسے خارج کرنے کی صلاحیت ہو تی ہے، چکوترے میں چو ں کہ ریشہ بہت ہوتا ہے اس لئے اس میں یہ صلاحیت بھی زیادہ ہو تی ہے۔ اسے مسلسل4 ماہ تک استعمال کرنے سے کو لیسٹرول کی سطح میں اوسطاً6سے7 فیصد تک کمی ہوجاتی ہے۔

cho

 

عمر رسیدگی کا عمل سست کرنے میں مددگار

ہمیشہ جوان نظر آنے کی خواہشمند خواتین کے لیے بھی چکوترے کا استعمال کسی خوشخبری سے کم نہیں کیونکہ ان میں اینٹی آکسیڈنٹس نامی مرکبات کے علاوہ ایسے کئی اجزاء موجود ہوتے ہیں جو اندرونی طور پر عمر رسیدگی کا عمل سست کرتے ہیں اور یوں خواتین اپنی اصل عمر سے کہیں زیادہ جوان نظر آتی ہیں۔

women-post-1

Comments

- Advertisement -