جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کیا آپ ہنسنے کے فوائد جانتے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

آج کل کی مصروف زندگی میں لوگ ہنسنا اور خوش ہونا بھول گئے ہیں۔ آگے بڑھنے کی جدوجہد، ایک دوسرے سے مقابلہ، حسد، جلن، اور آس پاس کے حالات نے لوگوں کو مستقل ڈپریشن میں مبتلا کردیا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ ہنسنا ہماری صحت کے لیے اتنا ہی ضروری ہے جتنا ورزش کرنا، یا صحت مند غذا کھانا۔

دراصل ہنسنے مسکرانے کے کئی فوائد ہیں جو بہت سے لوگ نہیں جانتے۔ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ہنسنے کے کیا فوائد ہیں۔

:طبی طور پر فائدہ مند

laugh-2

- Advertisement -

ماہرین کے مطابق زوردار قہقہہ لگانا یا ہنسنا آپ کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ یہ آپ کی یادداشت کو بہتر بناتی ہے، قوت مدافعت کو بہتر کر کے جسم کو دل کے امراض سے لڑنے میں مدد فراہم کرتی ہے، آپ کی ٹینشن کو وقتی طور پر ختم کر کے دماغ کو ہلکا پھلکا کردیتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر آپ کسی کے سامنے جعلی ہنسی بھی ہنسیں گے تو بھی آپ کو یہی فوائد حاصل ہوں گے۔

:لڑائی جھگڑوں سے بچت

laugh-4

اگر کسی سے سنجیدہ بحث یا لڑائی کے دوران آپ ہنس پڑیں تو آپ کسی بڑے جھگڑے سے بچ سکتے ہیں۔ بعض دفعہ چھوٹی بات پر کی جانے والی بحث بھی بڑے جھگڑے میں تبدیل ہوجاتی ہے۔ ہنسنا اس جھگڑے سے بچاتا ہے۔

:ذہنی تناؤ سے نجات

laugh-1

اگر آپ ذہنی طور پر پریشان ہیں، اداس ہیں یا ڈپریس ہیں تو کوئی اچھی مزاحیہ فلم دیکھیں۔ فلم کے دوران ہنسنے سے آپ کے دماغ کے ان کیمیائی مادوں کا خاتمہ ہوجائے گا جو ٹینشن کا سبب بنتے ہیں اور دماغ پرسکون ہوجائے گا۔

فلم ختم ہونے کے بعد آپ کو احساس ہوگا کہ آپ کی ٹینشن، اور اداسی ختم ہوچکی ہے۔ اب آپ پرسکون ہو کر اپنی ٹینشن کا منطقی حل سوچ سکتے ہیں۔

:خوف میں کمی

ماہرین کے مطابق خوفناک چیزوں پر ہنسنے سے ان کا خوف کم ہوجاتا ہے۔ اگر آپ کوئی ہارر فلم دیکھنے جائیں تو اس کے کرداروں کو مزاحیہ کردار سمجھ کر ان پر ہنسیں۔ اس سے آپ کا خوف کم ہوجائے گا اور فلم کے بعد بھی خوف کے اثرات محسوس نہیں ہوں گے۔

:بوریت کا خاتمہ

laugh-5

ہنسنا آپ کی بوریت کو بھی ختم کرتا ہے۔ اگر آپ بوریت محسوس کر رہے ہیں تو پرانی خوشگوار یادوں کو یاد کر کے ان پر ہنسیں۔ اس سے آپ کی بوریت ختم ہوجائے گی۔

اسی طرح آپ کسی کے ساتھ مل کر بور ہو رہے ہیں کیونکہ آپ کے پاس کرنے کو کچھ نہیں تو آپ ایک دوسرے کو اپنی خوشگوار یادیں سنا کر ہنسا سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں