منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

یہ پتے صحت کے لیے انتہائی مفید

اشتہار

حیرت انگیز

پودینے کے پتے صحت کے لیے انتہائی مفید ہے جس سے پیٹ کی خرابی کو بھی دور کیا جاسکتا ہے۔

پودینے میں وٹامن سی، اے اور وٹامن بی کمپلیکس جیسی خصوصیات بڑی مقدار پائی جاتی ہیں اس میں کچھ ایسی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں جس کے استعمال سے آپ خود کو فوری ترو تازہ محسوس کریں گے۔

پودینے میں مینتھال، مینتھان اور لیمونین بھی پائے جاتے ہیں جو پیٹ کی خرابی دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

پودینے کی چٹنی تو لوگوں میں عام ہے لیکن کیا کبھی آپ نے پودینے کی چائے پی ہے اگر نہیں تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اس کی چائے کیسے بناتے ہیں اور اس کے فوائد کیا ہیں۔

پودینے کی چائے جسم سے گرمی کو نکالنے میں مدد دیتی ہے۔

پودینے کی چائے بنانے کے لیے ضروری اجزا

پانی دو کپ، پودینے کے تازہ 15 پتے، شہد ایک چمچ، چار سے پانچ برف کے ٹکڑے، تازہ لیموں کا رس۔

پیپر منٹ چائے بنانے کے لیے سب سے پہلے ایک پین لیں پھر اس میں پانی ڈال کر ابالیں، پانی ابال کر اس میں پودینے کے پتے ڈالیں، پھر سے ہلکی آنچ پر پانچ منٹ تک پکائیں، تھوڑا سا ٹھنڈا ہونے کے بعد ایک گلاس میں برف کے ٹکڑے اور پیپر منٹ چائے ڈالیں بعدازاں شہد اور لیموں کا رس ڈال کر اسے ملائیں، اب آپ کی پیپر منٹ چائے تیار ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں