جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

بھارت: مغربی بنگال کی اسمبلی نے نوپور شرما کے خلاف قرارداد منظور کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

کولکتہ: بھارتی ریاست مغربی بنگال کی اسمبلی نے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والی بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما کے خلاف قرارداد منظور کرلی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال کی اسمبلی میں گستاخانہ بیان پر نوپور شرما کے خلاف مذمتی قرار داد پیش کی گئی، جسے اسمبلی نے کثرت رائے سے منظور کرلیا، ممبران نے نوپورشرما کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

قرارداد وزیر پارلیمانی امور پارتھا چیترجی کی جانب سے پیش کی گئی۔

اس موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارکان اسمبلی نے شدید احتجاج کیا اور اجلاس سے واک آؤٹ کرگئے۔

اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینر جی نے کہا کہ نوپور شرما کے گستاخانہ بیان کی سخت مذمت کرتی ہوں، ان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم گئی ہوئی ہے لیکن وہ منظر عام پر نہیں آرہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ جتنے دن روپوش رہ لیں، ایک نہ ایک دن پولیس ہاتھ آجائیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں