ہفتہ, مئی 31, 2025
اشتہار

چائے بیچنے والا اب سندور بیچ رہا ہے، مغربی بنگال کے وزیر مودی پر برس پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

بنگال : مغربی بنگال کے وزیر اُدین گوہا نے مودی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا چائےبیچنےوالا اب سندوربیچ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مغربی بنگال کے وزیر بھارتی وزیراعظم مودی پر برس پڑے ، حکمراں ترنمول کانگریس پارٹی کے اُدین گوہا نے کہا پہلے چائے گرم تھی، اب گرم سندور رگوں میں بہہ رہا۔

اُدین گوہا کا کہنا تھا کہ مودی لوگوں میں مذہبی تفرقہ ڈالنے کے لیے بنگال آرہا ہے، بی جے پی منظم طریقے سے سندور کے جذبات کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کررہی ہے۔

یاد رہے پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی وزیراعظم کو اپنے ہی ملک میں کڑی تنقید کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں : مودی کی ناکام سفارت کاری عالمی سطح پر بے نقاب ہونے پر کئی سوالات اُٹھ گئے

بین الاقوامی سطح پر کسی بھی ملک نے مودی کی حمایت نہ کرکے بھارت کی ناکام سفارت کاری پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

کانگریس نے آپریشن سندور میں سیاست کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی میں امریکی کردار پر نریندر مودی کی خاموشی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں