تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

بھارتی گلوکار کو زہریلے سانپ نے ڈس لیا، حالت تشویش ناک

نئی دہلی: بھارتی شہر بنگلور کے مقامی گلوکار ہربرت پال کو زہریلے سانپ نے ڈس لیا، متاثرہ فن کار اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج ہے جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہربرت پال مقامی سطح پر بہت مقبول ہے، گزشتہ روز تقریب میں پرفارم کرکے لوٹ رہا تھا کہ اس دوران اسے سانپ نے ڈس لیا، اہل خانہ نے واقعے کی تصدیق کردی۔

رپورٹ کے مطابق ہربرت پال موسیقار، گلوکار اور مذاحیہ اداکار بھی ہے۔

محکمہ جنگلات کے متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ ہمیں واقعے کا علم ہوا ہے لیکن اب تک متاثرہ شخص کے اہل خانہ نے رابطہ نہیں کیا، روزیل ویمپائر نامی زیریلا سانپ شہر بھر میں بہت پایا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق بنگلور کے علاقے جے جے نگر، جی پی نگر، نگر بھاوی اور ودی ریانہ میں روزیل ویمپائر(سانپ) کی افزائش دیکھی گئی ہے، شہری سانپ کو دیکھ کر تقریباً 15 فٹ کا فاصلہ اختیار کریں۔

Comments

- Advertisement -