پیر, مارچ 31, 2025
اشتہار

شوہر بیوی کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد لاش سے باتیں کرتا رہا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں شوہر نے جھگڑے کے دوران بیوی کو بے دردی سے قتل کر دیا اور پھر پوری رات لاش کے پاس بیٹھ باتیں کرتا رہا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ملزم کی شناخت راکیش راجندر کے نام سے ہوئی جسے پولیس نے جمعرات کی شام پونے کے قریب سے گرفتار کیا، مقتولہ گوری کی تشدد زدہ لاش بنگلورو میں ایک سوٹ کیس کے اندر سے ملی۔

راکیس راجندر نے اعتراف کیا کہ اس نے بیوی کو چھرا گھونپ کر قتل کیا، پھر پوری رات لاش کے پاس بیٹھ کر جھگڑے، بنگلورو جانے پر ناراضگی اور نوکری تلاش کرنے کی جدوجہد کے بارے میں پوچھتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں: بیوی نے منہ دکھائی کی رقم آشنا کو دے کر شوہر کو قتل کروا دیا

ملزم کا تعلق ریاست مہاراشٹر سے ہے جو ایک ماہ قبل ہیٹاچی سسٹمز انڈیا میں سینئر پروجیکٹ کوآرڈینیٹر کے طور پر گھر سے کام کرنے کیلیے مقتولہ گوری سمیت بنگلورو شفٹ ہوا۔

گوری نے بنگلورو منتقل ہونے سے قبل نوکری چھوڑ دی تھی اور یہاں مناسب روزگار کی تلاش میں تھی۔ راکیش راجندر کے مطابق بیوی نے مجھ پر اپنے بے روزگار ہونے کا الزام عائد کیا اور وہ مہاراشٹر واپس جانا چاہتی تھیں جس کی وجہ سے ہم دونوں میں اکثر جھگڑے ہوتے تھے۔

26 مارچ کی رات میاں بیوی نے اسی مسئلے پر جھگڑا کیا، اس دوران راکیش راجندر نے گوری کو تھپڑ مارا تو مقتولہ نے کچن سے چھرا پھینک کر ملزم کو زخمی کیا، ملزم نے طیش میں آکر چھرے سے مقتولہ کی گردن پر کئی بار وار کیے۔

اگلی صبح شوہر نے بیوی کی لاش سوٹ کیس میں ڈال کر باتھ روم میں رکھ دی اور پونے پہنچ کر زہر کھا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے اسے گرفتار کر لیا اور وہ اس وقت مہاراشٹر شہر کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہے۔

پولیس نے راکیش جندادر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں