اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

خاتون کی لاش کے ٹکڑے فریج میں رکھنے والے ملزم نے انتہائی قدم اُٹھالیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں خاتون کو قتل کر کے لاش کے 30 ٹکڑے فریج میں رکھنے والے ملزم نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 29 سالہ مہالکشمی بنگلورو میں شوہر سے علیحدگی اختیار کرکے تنہا زندگی بسر کررہی تھی، جس کی لاش 21 ستمبر کو بنگلورو کے فلیٹ میں فریج سے برآمد کی گئی تھی، جسے 30 ٹکڑوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے قتل کے مرکزی ملزم کی شناخت مکتیراجن پرتاپ رائے کے نام سے ہوئی تھی، اس نے اوڈیشہ (سابقہ اڑیسہ) میں خودکشی کر لی۔

- Advertisement -

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) بنگلورو سینٹرل، شیکھر ایچ ٹیکانا کے مطابق مرکزی ملزم مکتیراجن پرتاپ رائے، نے پولیس کے تعاقب کے دوران انتہائی قدم اٹھالیا۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کرناٹک کے وزیر داخلہ جی پرمیشور کا کہنا تھا کہ پولیس کے پاس ملزم کے اوڈیشہ میں ہونے کی معلومات تھیں، اور اس کی گرفتاری کے لیے متعدد ٹیمیں کام کررہی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے رائے کو مرکزی ملزم کے طور پر شناخت کیا اور اس کے فرار ہونے کے بعد اوڈیشہ کے مختلف مقامات پر اس کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا جا رہا تھا۔

پی ٹی ٹیچر کی چھٹی جماعت کی مسلم طالبہ سے زیادتی، ملزم گرفتار

اُن کا مزید کہنا تھا کہ کیس سے متعلق کئی افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے، لیکن دستیاب شواہد کی بنیاد پر رائے کو مرکزی ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں