اشتہار

موبائل فون بچانے کیلیے خاتون چلتی بائیک سے کود گئی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں موبائل فون بچانے کی خاطر خاتون نے چلتی بائیک سے چھلانگ لگادی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بنگلور میں موٹر سائیکل سوار نے خاتون کو ہراساں کرنے اور موبائل فون چھیننے کی کوشش کی تو اس نے چلتی بائیک سے چھلانگ لگادی۔

یہ واقعہ یلہنکا نیو ٹاؤن پولیس اسٹیشن کی حدود میں 21 اپریل کو پیش آیا۔

- Advertisement -

خاتون نے شہر کے اندرا نگر علاقے میں بائیک کی سواری بک کرائی تھی جب ڈرائیور نے مبینہ طور پر ون ٹائم پاس ورڈ چیک کرنے کے بہانے اس کا فون لے لیا اور غلط سمت کی طرف گاڑی چلانے لگا۔

فوٹیج میں خاتون کو تیز رفتار موٹر سائیکل سے چھلانگ لگاتے اور فوراً مخالف سمت میں بھاگتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

لڑکی کے ہاتھوں اور ٹانگوں میں چوٹیں آئی تھیں۔ چونکہ اس نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا، وہ سر اور چہرے پر بڑی چوٹوں کے بغیر بچ گئی۔ اس کے بعد متاثرہ نے ان سے ایک موبائل لیا اور اپنے گھر والوں اور دوستوں کو واقعے کے بارے میں مطلع کیا۔

پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے ملزم کو گرفتار کر کے عدالتی تحویل میں دے دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں