اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

پتھری کے علاج کیلئے ’کروندے‘ کا جادوئی فائدہ

اشتہار

حیرت انگیز

کروندا ایک چھوٹا سا جنگلی پودا ہے، اس کے پتے لمبے اور ایک دوسرے کے مخالف زمین پر لیٹے ہوتے ہیں۔ اس کا پیلے رنگ کا پھول ایک لمبی ڈنٹھل پر کھلتا ہے۔ اس کے لمبے مگر پتلے پتوں کے دونوں اطراف کونے بنے ہوتے ہیں۔

اس کی کافی انواع و اقسام ہیں۔ یہ فروری اور مارچ میں کھلتا ہے، اس کے بیج ایک چھوٹی سی چھتری کی مدد سے ہوا میں اڑتے پھرتے ہیں اور دوسری جگہوں پر پہنچ جاتے ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے اس کا پہلا فائدہ یہ بتایا ہے کہ یہ پھل آدمی کے گردوں میں پتھری نہیں بننے دیتا۔ اس میں کیونک ایسڈ اور دیگر ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو پتھری کو بننے سے روکتے ہیں اور انہیں گھُلا دیتے ہیں۔

- Advertisement -

اس کا دوسرا فائدہ یہ ہے کہ یہ منہ کی مجموعی صحت کے لیے انتہائی مفید ہوتا ہے، اس میں پروانتھوسائنی ڈین نامی ایک عنصر پایا جاتا ہے جو منہ میں ایسے بیکٹیریا کی نمو کو روکتا ہے جو دانتوں کو کیڑا لگنے اور سڑ کر ان میں سوراخ ہوجانے کا سبب بنتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ پھل دانتوں اور مسوڑھوں کی کئی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

ماہرین کے مطابق کروندا ہماری جلد کو بھی صاف شفاف اور چمکدار رکھتا ہے اور قبل از وقت عمررسیدگی سے نجات دلاتا ہے۔

اس میں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو ہماری جلد کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

اس پھل سے وزن کم کرنے میں بھی بہت مدد ملتی ہے اور اس کی خوبی بھی اس میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس کی وجہ سے ہی ہے۔ مزید یہ پیشاب کی نالی کو صحت مند رکھتا ہے۔

انفلیمیشن کو کم کرتا ہے، جسم میں کینسر کے ٹیومر کو بننے اور پھیلنے سے روکتا ہے اور یہ ہماری قوت مدافعت میں بھی اضافہ کرتا ہے۔یہ پھل معدے کے لیے بھی بے شمار فوائد کا حامل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں