اشتہار

براہمداغ اورحربیار پاکستان دشمنی میں تمام حدیں پار کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : بلوچستان کی کالعدم دہشت گرد جماعتوں کے سرغنہ اور سرپرست حربیار مری اور براہمداغ بگٹی پاکستان دشمنی میں تمام حدیں عبور کر گئے اور بیرون ملک بیٹھ کر پاکستان مخالف نعروں کی تشہیرکر کے ملک کوبدنام کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں.

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سالمیت کے مخالف براہمداغ بگٹی اور حربیا مری کی وطن دشمنی می ایک اور مثال اُس وقت سامنے آئیں جب لندن میں کچھ ٹیکسیوں پر آزاد بلوچستان کے نعرے آویزاں کردیئے گئے.

جس پر لندن میں مقیم پاکستانی برادری میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور ٹیکسی ڈرائیورز جن میں اکثریت پاکستانیوں کی شامل ہے نے شدید احتجاج کیا ہے اور برطانیہ کی حکومت سے ایسے نفرت آمیز اقدامات کرنے پر براہمداغ اور حربیار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے.

- Advertisement -

خیال رہے اس قبل جنیوا میں ہونے والے انسانی حقوق کمیشن کے اجلاس کے موقع پر پاکستان مخالف اور آزاد بلوچستان کے نعرے آویزاں کیے گئے تھے جس پر پاکستان کی وزارت خارجہ نے سوئٹزرلینڈ انتظامیہ پر شدید اعتراض بھی کیا تھا.

اسی سے متعلق : سوئٹرزلینڈ میں آزاد بلوچستان کے اشتہار، پاکستان کا شدید احتجاج 

یاد رہے کہ براہمداغ بگٹی اور حربیار مری گزشتہ کئی برسوں سے برطانیہ میں مقیم ہیں جہاں وہ دشمن کا آلہ کار بن کر پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں جس کا دائرہ کار سوئٹزرلینڈ سمیت دیگر یورپی ممالک تک بڑھادیا گیا ہے.

دھیان رہے براہمداغ بگٹی اور حربیار مری دشمن ممالک بالخصوص بھارت کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں اور یہ دونوں بھارت میں شہریت کے حصول کے لیے درخواست بھی دے چکے ہیں جب کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ اور حاضر انڈین نیوی آفیسر کلبھوشن یادیو نے بھی اپنے اقبالی بیان میں بلوچستان میں بد امنی اور پاکستان مخالف سرگرمیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا تھا.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں