جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

برلن :کرسمس بازار میں ٹرک نےشہریوں کو کچل دیا، 12افرادہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

برلن: جرمنی کے دارالحکومت برلن کے کرسمس بازار میں ٹرک نےشہریوں کو کچل دیاجس کے نتیجے میں کم سے کم 12 افراد ہلاک جبکہ 48 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق جرمنی کے دارالحکومت برلن میں کرسمس کی خریداری کے حوالے سے لگی ایک مارکیٹ میں نامعلوم شخص ٹرک نےشہریوں پر چڑھادیا،جس میں 12افراد ہلاک ہوگئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایک حملہ تھا تاہم جرمنی کی وزارتِ داخلہ نے اس امکان کو رد نہیں کیا کہ یہ حادثہ ہو سکتا ہے۔

p1

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایمبولنسز کی بڑی تعداد موقع پر پہنچی اور لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

p4

پولیس کا کہنا ہے کہ اس ٹرک کی نمبر پلیٹ پولینڈ کی تھی اور اس کی مالک پولینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک ڈلیوری سروس کمپنی ہے۔

p3

جرمن پولیس نے دعویٰ کیا کہ مبینہ طور پراس واقعے کے ذمہ دار ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

p2

مزید پڑھیں:نیس حملے کی ذمہ داری دولت اسلامیہ نے قبول کرلی،پانچ افراد گرفتار

واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں ایک ڈرائیور نے فرانس کے جنوبی شہر نیس میں قومی دن کی تقریبات میں شریک افراد پر ٹرک چڑھادیا تھا،جس کے نتیجے میں 84 افراد ہلاک جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں