جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

برلن حملہ آور کا کچھ پتا نہ چلا، پاکستانی شہری نوید لاپتا

اشتہار

حیرت انگیز

برلن: جرمنی میں بارہ افراد کو کچل کر مارنے والا ٹرک ڈرائیور تاحال گرفتار نہ ہوسکا۔ جرمنی کی پولیس بارہ افراد کو  کچل کر مارنے والے ڈیتھ ڈرائیور کو تاحال نہ پکڑ سکی پولیس کی قید سے رہائی پانے والا مشکوک مسلمان پاکستانی نوجوان لاپتا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق برلن سانحہ میں پولیس کودوران تفتیش  حملے میں استعمال کیے جانے والے ٹرک سے ایک عارضی ویزے کا پرمٹ ملا ہے جو کسی انس اے نامی تیونس کے باشندے کا ہے۔

مشتبہ تیونسی شخص کی عمر اکیس سے تیئس سال کے درمیان ہے۔ وہ جھوٹے نام استعمال کرتا رہا ہے۔ جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ کرسمس مارکیٹ پر ٹرک حملے میں ایک سے زیادہ حملہ آور ملوث ہوسکتے ہیں۔

دوسری جانب پولیس کی قید سے رہا ہونے والا پاکستانی نوجوان نوید بلوچ لاپتہ ہو گیا ہے۔ نوید بلوچ کا کزن مہاجر کیمپ میں اس سے ملنے گیا لیکن وہ موجود نہیں تھا۔

مزید پڑھیں : برلن :کرسمس بازار میں ٹرک نےشہریوں کو کچل دیا، 12افرادہلاک

مسلم تنظیموں نے جرمنی میں حملے کی مذمت کی ہے۔ مسلمز اگینسٹ ٹیررزم کی جانب سے حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے لیے شمعیں روشن کی گئیں۔

مزید پڑھیں : برلن حملہ : شک کی بنیاد پر گرفتار پاکستانی نوجوان رہا

لوگوں نے دہشت گردی کے خلاف پیغامات والی جرسیاں پہنیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز جرمن دارالحکومت برلن میں ٹرک لوگوں پر چڑھادیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہوئے تھے، ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ ٹرک پولینڈ کی ڈلیوری سروس کمپنی کا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں